Urdu News and Media Website

نئے چیئرمین نیب کی تقرری، حکومت کا اپوزیشن لیڈر کو بڑا جھٹکا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے حکومت نے اپوزیشن کو بڑا جھٹکا دے دیا۔ حکومت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نےفوادچودھری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے مشاورت نہیں کریں گے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے لوگ ہی نہیں، دونوں ٹوٹی ہوئی پارٹیاں ہیں جب کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مزید کہا کہ نیب نے شہبازشریف کو ملزم ڈکلیئر کیا ہوا ہے۔

لہٰذا یہ طے ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے شہبازشریف سے مشاورت نہیں کریں گے

کیونکہ شہباز شریف سے اگلے چیئرمین نیب کے بارے میں پوچھنے کا مطلب ہے کہ ملزم سے پوچھیں کہ اس کی تفتیش کون کرے گا۔

 وزیرقانون اور اٹارنی جنرل اس پرکام کررہے ہیں جو حل لے کر آئیں گے اس پر عمل کریں گے۔

نواز شریف اور اشرف غنی ڈالر لے کر باہر چلے گئے، آج دونوں ایک جیسی زندگی گزار رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

تبصرے