Urdu News and Media Website

عارفوالا: ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر، شہری کو لوٹ لیا گیا

عارف والا(شفقت حسن) سٹی ایریا میں ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئ۔ ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں۔

شہر میں نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایم بلاک کے رہائشی المحبوب کمیشن شاپ غلہ منڈی کے مالک کو لوٹ لیا گیا۔ نقاب پوش ڈاکوؤں نے ملک حماد سے گن پوائنٹ پہ آئی فون موبائل مالیت دو لاکھ 50 ہزار روپے،
25 ہزار روپے نقدی چھین لی ۔

ڈاکوؤں نےگلشن وہاب فیز 2 کے باہر ملک حماد کو لوٹا۔ ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے ملک حماد کا جوتا بھی لے گئے۔ متاثرہ شہری نے اعلی افسران سے مطالبہ ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے۔

تبصرے