Urdu News and Media Website

بڑھتی مہنگائی،شہبازشریف نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آج ملک میں مہنگائی کا سونامی ہے

شہروں سے زیادہ دیہات میں مہنگائی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی 75 فیصد آبادی دیہات میں رہتی ہے، زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر نہیں چلایا جاسکتا

کسان غریب اور مشکلات کا شکار رہیں اور ملک ترقی کرجائے ایسا نہیں ہوسکتا

نواز شریف کی قیادت میں ہم نے کسانوں اور زراعت کے لئے ٹھوس، حقیقت پسندانہ اور عملی اقدامات کئے۔

کسانوں کو اربوں روپے کا پیکیج دیا گیا۔کسان کے لئے فصلوں کی امدادی قیمت بڑھائی

وفاق اور پنجاب نے سبسڈی کی رقم دی لیکن فائدہ پورے ملک کے کسانوں کو ہوا

زرعی ٹیوب ویل چلانے کے لئے بجلی اور کھادوں پر خصوصی سبسڈی، پہلی بار بلاسود قرض دئیے۔

کتنے دکھ کی بات ہے کہ ایک زرعی ملک ہوکر ہمیں آج گندم اور چینی باہر سے منگوانی پڑ رہی ہے۔

زرعی ملک میں آٹا 35 روپے سے 100 اور چینی 52 روپے سے 110 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ  معیشت کی طرح ملکی زراعت کے لئے بھی موجودہ حکومت کے 3 سال تباہ کن ثابت ہوئے ہیں

موجودہ حکومت نے زرعی ٹیوب ویل پر 5 روپے35 پیسے فی یونٹ بجلی 15 روپے کردی.

کھادوں، کیڑے مار ادویات، ٹریکٹرز اور دیگر متعلقہ سازوسامان کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا۔

زراعت اور زرعی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کرکے کسان اور زراعت کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

کسانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل پر بھرپور آواز بلند کریں گے۔

تبصرے