Urdu News and Media Website

مچھلی کے انسانوں جیسے دانت

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں انسانوں جیسے دانت والی مچھلی نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ایک فیس بک صارف نے انسانوں جیسے دانت والی مچھلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ
یہ مچھلی شمالی کیرولینا میں ناگز ہیڈ سے پکڑی گئی ہے۔

اس مچھلی کو شیپ ہیڈ کہا جاتا ہے جس کے جبڑوں میں شکار کو چبانے کے لیے داڑھوں کی متعدد
پرتیں (layers) موجود ہوتی ہیں اور بھیڑ جیسا منہ ہونے کی وجہ سے اسے شیپ ہیڈ فش کا نام دیا گیا ہے۔
نایاب مچھلی پکڑنے والے شکاری کا کہنا تھا کہ جب شیپ ہیڈ مچھلی کو پانی میں دیکھا تو
اسی وقت امید ہو گئی تھی کہ میں اس کا شکار کر لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

بھوکی پیاسی ماں کی ممتا رنگ لے آئی، مادہ ایگل کے انڈوں سے پہلا بچہ نکل آیا

شکاری کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کو پکڑ کر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور اس کا ذائقہ بھی بہت اچھا ہوتا ہے۔
کیرولینا ( ویب ڈیسک)

تبصرے