سگریٹ نوشی سے متاثر افراد کے لیے اچھی خبر
سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)سگریٹ نوشی سے متاثر افراد کے لیے اچھی خبر،سگریٹ نوشی سے پیدا ہونے والی خوفناک دمہ، ٹی بی اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے سے لے کر کینسر جیسی جان لیوا بیماریوں سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سیب یا دو ٹماٹر کھا ئیں تو سگریٹ نوشی سے ہونے والے نقصانات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ روزانہ تین سیب یا دو ٹماٹر کھانے سے نہ صرف سگریٹ نوشی کے عمومی اثرات زائل ہونے لگتے ہیں بلکہ پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان میں بھی کمی واقع ہونے لگتی ہے۔ سائنسدانوں کا اس تحقیق میں کہنا ہے کہ یہ فوائد صرف تازہ پھلوں کے استعمال سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ بازار میں دستیاب ڈبہ بند فروٹ سے ان فوائدکا حاصل ہونا ممکن نہیں۔