Urdu News and Media Website

پریانکا چوپڑا نے ایک سال میں 68 کروڑروپے کما کر با قی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک سال میں 68کروڑ روپے کما کر باقی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ئے۔زی سینے ایوارڈ تقریب میں 5 منٹ تک پرفارمنس کرکے بھارتی 5 کروڑ روپے کمانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ مرد وخواتین کے معاوضے یا تنخواہوں میں صرف بولی وڈ میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے مطابق مرد و خواتین کے معاوضے اور تنخواہوں میں فرق کا معاملہ بھارت کے ہر شعبے سمیت دنیا کی ہر فیلڈ میں موجود ہے۔ پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ بولی وڈ کی واحد اداکارہ ہیں، جو رواں برس فوربز میگزین کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی اداکاراں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔خیال رہے کہ رواں برس فوربز میگزین کی جانب سے جاری دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراں میں پریانکا چوپڑا ساتویں نمبر پر تھیں۔پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ایک سال میں 68 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جو اگرچہ بولی وڈ مرد اداکاروں سے کہیں کم ہیں، لیکن وہ واحد اداکارہ ہیں جو اتنے زیادہ پیسے کمانے میں کامیاب گئیں۔دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے مرد اداکاروں کی فوربز فہرست میں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان، دبنگ ہیرو سلمان خان اور کھلاڑی ہیرو اکشے کمار بھی شامل تھے۔

تبصرے