Urdu News and Media Website

بہاولنگر ،بس اور کار میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق

بہاولنگر (نیوزنامہ) بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کے قریب بس اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔ پیر کو ہارون آباد کے نواحی گاوں گلاب علی سے بارات کے ساتھ دنیا پور جانے والی کار سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے باعث کار کا اگلا حصہ بس کے نیچے دھنس گیا ۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے اور ان کے ساتھ کار میں سوار 17 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔

تبصرے