Urdu News and Media Website

اب ٹوئیٹس دیکھنے کیلئے بھی پیسے دینے ہوں گے؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اشتہاراتی اہداف سے ہٹ آمدنی کے نئے طریقے کا سوچ لیا، ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں ہائی پروفائل اکاؤنٹس سے معلومات کے حصول پر سبسکرپشن چارجز لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹوئٹر نے اپنے سالانہ انویسٹرز اجلاس کے دوران ممکنہ ’نیو سپر فالوز سروس ‘ کا اعلان کیا ہے جو اشتہاراتی اہداف سے ہٹ کر آمدنی کے نئے طریقوں کی تلاش کی جانب ایک قدم ہے۔

ٹوئٹرکے ترجمان کا کہنا ہےکہ سپر فالوز کے ذریعے پبلشرز اور مواد کے تخلیق کاروں
کو براہ راست صارفین کا تعاون مل سکے اور اسی فائدے کو دیکھتے ہوئے وہ
مزید اچھا مواد تیار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر ملازمین اب ہمیشہ گھروں سے کام کریں گے

اب ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹس 24گھنٹے بعد غائب ہوجائیں گی

ٹوئٹرکے ترجمان نے کہا کہ وہ اپنی سروس کے فوائد کا بھی دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں
اور ایسے طرز عمل کی جانچ بھی کررہے ہیں جو پراڈکٹ فیچر کی حوصلہ افزائی یا
ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ابھی تک ٹوئٹر کی آمدنی کا ذریعہ صرف اشتہارات اورپروموٹڈ پوسٹس ہیں
لیکن سپر فالوز کے ذریعے ایک نئی راہ کھلے گی۔
لاہور(ویب ڈیسک)

تبصرے