Urdu News and Media Website

قائد اعظم کے یوم پیدائش پر آئی ایس پی آر نے ملی نغمہ جاری کر دیا

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر نیا ملی نغمہ جاری کر دیا،جسے پروفیسر احمد رفیق نے لکھا جبکہ اسے گایا ساحر علی بگا نے ہے جو اس کے میوزک کمپوزر بھی ہیں۔
ملی نغمے میں ویڈیو میں قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی سے لے کر پاکستان کے حصول تک کی نایاب فوٹیج شامل ہیں ،ویڈیو میں پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے والوں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے۔
ملی نغمے کا ٹائٹل”زمیں وآسمان میں ہر زبان سے لاالہ نکلا“رکھا گیا ہے

تبصرے