Urdu News and Media Website

اجے کاجول کی بوائے فرینڈ سے مسائل حل کرنے میں مدد کرتے تھے

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول کی جوڑی کا شمار بالی وڈ فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑیوں میں کیا جاتا ہے ۔

1999 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی وڈ کی یہ جوڑی گزشتہ 22 سال سے خوشگوار ازدواجی زندگی گزاررہی ہے ، اداکار جوڑی کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

کچھ عرصہ قبل کاجول نے بھارتی میڈیا سےگفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اجے سے اپنے بوائے فرینڈ کی شکایت کیا کرتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اجے اور ان کا ایک سین ساتھ شوٹ کیاجانا تھا اور
سین یہ تھا کہ مجھے اجے کو تھپڑ مارنا تھا اور اجے نے میرا ہاتھ پکڑ لینا تھا
تاکہ میں ایسا نہ کرسکوں ۔

کاجول نے بتایا کہ مجھے وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب میں اجے کو دیکھ کر
یہ سوچ رہی تھی کہ اوہ میرے خدا، یہ وہ شخص ہے جو میری زندگی میں
ایک چمک بن کر آیا اور میں اتنا جانتی ہوں کہ یہ شخص میری زندگی میں
اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اجے دیوگن نے آج تک ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کیوں نہیں دیکھی؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگلے دو سال تک ان کے درمیان کوئی تعلقات قائم
نہیں ہوئے تھے کیونکہ وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ تعلقات میں تھے
حتیٰ کہ کاجول اجے سے اپنے بوائے فرینڈ سے متعلق بھی گفتگو کیا کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارہ کاجول کو شوہر کی جانب سے بوڑھا کہنا برُا لگ گیا

کاجول نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ مجھے اپنے بوائے فرینڈ سےکوئی شکایت تھی
اور جب میں نےاجے سے اس بارے میں گفتگو کی تو وہ مجھے بابا جی اور گروجی
کی طرح مشورہ دے رہے تھے کہ مجھے اس صورتحال کو کیسے ہینڈل کرنا چاہیے۔
ممبئی(شوبز ڈیسک)

تبصرے