ثانیہ مرزا پاکستانی حلوہ پوری کی دیوانی نکلیں
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کی حلوہ پوری مجھےبہت زیادہ پسند ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اپنے پسندیدہ کھانے کے سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کی حلوہ پوری بہت پسند ہے جسے وہ بہت شوق سے کھا جاتی ہیں۔ ثانیہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں صرف3 دن کے لیے بھی وہاں جاو ں تو روز حلوہ پوری کھاتی ہو ں جس سے میرا وزن بڑھ جاتا ہے۔