روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین سینچری کا رکارڈ برابر کر دیا
بھارتی ٹیم کے بلے باز روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی میں تیز رین سینچری کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے روہت شرما نے 35 گیندوں پر سینچری سکور کی۔یہ کسی بھی انڈین کی جانب سے اس فارمیٹ میں بنائی جانے والی سب سے تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل اسی سال ہی جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف 35 ہی گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔روہت شرما نے اس میچ میں 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 118 رنز سکور کیے۔