Urdu News and Media Website

روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

عوام کیلئے بڑی خوشخبری ،حکومت نے روزگار کی فراہمی کیلئےاہم ایکشن لے لیا، اب عوام کیلئے مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوگی اور کاروبار بھی ملے گا۔

روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے عوام کیلئے کاروبار کی فراہمی کیلئے ملک میں 50 ہزار نئے ریٹیل اسٹورزکھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

حکومت ریٹیل اسٹورز کھولنے کیلئے 5 لاکھ قرض دے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں مہنگائی کو ختم کرنے اور لوگوں کو سستی اشیاء اور روزگار کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 50ہزار نئے ریٹیل اسٹورزکھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

منصوبے کے تحت 1500ریٹیل اسٹورز فوری کھولے جائیں گے۔

ریٹیل اسٹورز کو 60 فیصد اشیاء یوٹیلٹی اسٹورسپلائی کرے گا۔ریٹیل اسٹورز باقی 40 فیصد اشیاء کا بندوبست اوپن مارکیٹ سے کریں گے۔

ریٹیل اسٹورز کے ذریعے 50 لاکھ خاندانوں کو روزگار کے مواقع براہ راست میسر آئیں گے۔

تاہم دوسری جانب حکومت کے احساس پروگرام کے تحت راشن کارڈ کو حتمی شکل دینے کا عمل بھی آخری مراحل میں ہے۔جس بعد مستحق افراد کیلئے راشن کارڈ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

یہ بھی پرھیں:

وزیراعظم منگل کو کون سا بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں بھی کہا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے،
میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔
قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
اسلام آباد(صابر مغل)

یہ بھی پرھیں:

ملک ریاض نے جماعت اسلامی کو چونا لگا دیا

تبصرے