Urdu News and Media Website

دنیا کا ایسا ملک ،جس میں خواتین کااپنےشوہروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر واقعات تو ایسے دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں جہاں خاوند اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے پر دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جس میں شوہروں پر بیویوں کے تشدد کے واقعات دن بدن تیزی سے بڑھتے ہی جا رہے ہیں۔ڈیلی میل کے مطابق برطانوی پولیس نےایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں انکشاف ہواہے کہ بیویوں کےخاوندوں پر تشدد کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہےاور گزشتہ 10 سالوں کے دوران شوہروں پر تشدد کرنے والی خواتین کی تعداد تین گنا زیادہ ہو گئی ہے۔مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطا بق مردوں پر خواتین کے تشدد کے واقعات میں اس حد تک اضافہ ہو گیا ہے کہ روزانہ2ہزار سے زاہد کیسرپورٹ ہو رہے ہیں جو مرد اپنی بیویوں کے تشدد کےحوالے سے درج کر وارہے ہیں۔ برطانیہ میں ہی صرف 2009 میں بیویوں کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے 27 ہزار سےزائد خاوندوں نے کیس درج کروائے تھےجن کی نسبت اب اضافہ 3گنا زیادہ ہو چکا ہے اور سالانہ کیسز کی تعداد 92 ہزار 409 تک پہنچ گئی۔خاوندوں پر تشدد کےسب سے زیادہ واقعات یارک شائر میں رپورٹ ہوئے جہاں 10000خواتین نے اپنے خاوندوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تبصرے