Urdu News and Media Website

معروف بزنس مین راؤ خورشید علی کو لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چیئرمین نامز د کر دیا گیا

لاہور (نیوز نامہ)معروف بزنس مین راؤ خورشید علی کو کاروباری برادری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے سینئر وائس چیئرمین نامز د کر دیا گیا۔ راؤ خورشید پچھلے تین سال سے مسلسل بطورگورننگ باڈی لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم تاجروں کے مسائل کو ملکی اور قومی سطح پر اجاگر کیا ہے جس کے باعث انہیں لاہور کی تاجر برادری کے ساتھ ساتھ لاہور چیمبر آف کامرس اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس میں بھی خوب پذیرائی حاصل ہوئی ۔ گزشتہ روز لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے ایک اہم اجلاس کے دوران گورننگ باڈی راؤ خورشید علی کو سینئر وائس چیئرمین بنانے کا اعلان کر دیا ۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ راؤ خورشید اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریں گے ۔ لاہور کی تاجر برادری کی جانب سے راؤ خورشیدعلی کو سینئر وائس چیئرمین بننے پر مبارک باد کا سلسلہ بھی جاری ہے، تاجر برادری نے امید ظاہر کی ہے کہ راؤ خورشید علی ملکی سطح پر انکے مسائل کے حل کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے ۔

تبصرے