Urdu News and Media Website

ایران کاجوابی وار،امریکی فوجی اڈوں پرمیزائل برسا دیئے

تہران(ویب ڈیسک)القدس فورس کےسربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کےبعد ایران کا جوابی وار،عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل برسا دیئے۔ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ میزائل حملوں میں 80افرادمارے گئےجبکہ امریکی ہیلی کاپٹرز اور فوجی سازوسامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹرز آکر کارروائی کی سربراہی کی۔عراقی فوجی حکام کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر22میزائل داغے گئے،17عین الاسد بیس پر گرے ،پانچ میزائل اربیل میں امریکی فوجی اڈے پر پھینکے گئے۔عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی کہتے ہیں ایران نے حملوں سے پہلے آگاہ کردیا تھا،ایران نے یقین دہانی کرائی تھی کہ حملوں کا ٹارگٹ صرف اور صرف امریکی فوج ہے۔ادھر ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیل سمیت دیگر ممالک میں بھی امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایاجائےگا،امریکا اپنے فوجیوں کی زندگی چاہتا ہے تو خطے سے نکال لے۔امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کےبعد ایرانی وزیرخارجہ نے ٹویٹ کیا کہ امریکا کو متناسب جواب دے دیا ہے،اسی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے جنرل قاسم سلیمانی کو ہدف بنایا گیاتھا،اقوام متحدہ کے چارٹرکےتحت سیلف ڈیفنس میں کارروائی کی۔امریکی فوجی اڈوں پر حملے کے بعد جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کردی گئی۔

تبصرے