Urdu News and Media Website

جسٹن بیبر نے مداح کو جیل بھیج دیا

لندن (نیوزنامہ)جسٹن بیبر کی ایک مداح مداح کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی۔ بیبر کی 40 سالہ مداح میرابیلی سٹیفانیا نے گلوکار کے گھر میں بغیر اجازت گھسنے کی 3بار کوشش کی جس پر انہیں جیل کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے سٹیفانیا کو8 دن کی سزا سنائی۔جبکہ جج کا کہنا تھاکہ وہ 8 دن میں سے صرف 4دن کی سزا کاٹیں گی اور وہ گلوکار بیبر سے 100گز دور رہیں گیتفصیلات کے مطابق 40 سالہ مداح نے ایک ہفتہ میں دو مرتبہ گلوکار کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈز نے انہیں ڈھونڈ کر گھر سے باہر نکال دیا۔جب تیسری باراس خاتون نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

تبصرے