Urdu News and Media Website

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی زیرِصدارت کرمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

لاہور(نیوزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی زیرِصدارت کرمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سینئر ایڈیشنل سیشن جج لاہو ر، سینئرسول جج ایڈمن شکیب عمران قمر، ایڈیشنل سیشن جج تجمل شہزاد چوہدری ، ایڈیشنل سیشن جج ملک رحمت علی ، سینئر جوڈیشیل مجسٹریٹ ضلع کچہری عمر فاروق وڑائچ ، سینئر جوڈیشیل مجسٹریٹ ماڈل ٹائون کورٹس شازیہ محبوب ، سینئر جوڈیشیل مجسٹریٹ کینٹ کورٹس کے علاوہ ڈی جی اینٹی کرپشن عدنان ارشد اولک ، ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف، سی سی پی او امین وینس ،ایس ایس پی آپریشن مننظر مہدی ، افضل نصیر ڈی ایس پی لیگل، سید اعزاز حسین ڈی ایس پی جوڈیشل، ڈسٹرکٹ اور سینٹرل جیل کے سپریٹنڈنٹ صاحبان، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر و ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال، ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ، شوکت وٹو اے سی ہیڈ کوارٹر، پیرول آفیسر اور پروبیشن آفیسر نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے مختلف اداروں کے نمائندگان کو ہدایات جاری کیںکہ نوٹس وارنٹ گرفتاری وغیرہ کی بر وقت تعمیل یقینی بنائی جائے،اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کوعدالتِ عالیہ کے احکامات کے تحت جلد ازجلد نمٹایا جائے۔اس کے علاوہ بھی مختلف ہدایات جاری کیں

تبصرے