ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس نہ دینے پر بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے۔ ایف بی آر نے 2015 میں واجب الادا انکم ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گلوکار راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے۔ایف بی آر کے مطابق گلوکار نے 33لاکھ 48 ہزار انکم ٹیکس نہیں دیا۔اکاؤنٹس منجمد کرنے کے بعد 1لاکھ 5 ہزار روپے وصول بھی کر لیےگئے ہیں۔راحت فتح علی خان سے پہلے اداکارہ نور کے بھی بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا چکے ہیں۔