پاک،چین تعلقات تعلیمی شعبے میں مزید مضبوط کرنے پر اتفاق
پیرس(نیوز نامہ)اب پاک چین دوستی تعلیم کے شعبے میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط نظر آئے گی۔دونوں ممالک کے وزراء تعلیم کے درمیان پیرس میں ملاقات کے دوران تعلیم کے شعبے میں پہلے سے موجود تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تعلیم محمد بلیغ الرحمن اور چین کے وزیر تعلیم چن بیشنگ نے تعلیم کے شعبے میں پہلے سے موجود باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے۔وزیر تعلیم نے پاکستان میں تعلیم و تربیت کے شعبوں میں چینی امداد کے حصول کی تجویز پیش کی تاکہ پاکستان کے طالبعلموں اور ہنرمندوں میں ضرورت کے مطابق تعلیم اور ہنر سے آراستہ کیا جاسکے۔ ملاقات میں معین الحق سفیر پاکستان و مستقل مندوب یونیسکو اور چین کے سفیر برائے فرانس ینگ شین اور دونوں ممالک کے وفود کے اراکین نے شرکت کی۔