Urdu News and Media Website

آرمی چیف،ایرانی سفیر کی ملاقات:بارڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (نیوزنامہ)پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست  کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی سیکیورٹی کے امورپربات چیت ہوئی۔ ایرانی سفیر نے خطے میں استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی ۔ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیا ن تعلقات بہتر کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے دورے اور تعاون بڑھایا جائے گا۔

تبصرے