Urdu News and Media Website

شیخ زاید ہسپتال میں کلنیکل سکلز کورس برائے انٹرنل میڈیسن کا آغاز

لاہور(نیوزنامہ)شیخ زاید ہسپتا ل لاہور میں شعبہ میڈیسن کے زیر اہتمام 34 واںکلینیکل سکلز کورس برائے انٹرنل میڈیسن شروع ہوگیا جس میں مختلف ہسپتالوں سے آئے ہوئے پوسٹ گریجویٹ طلباء ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹرز صاحبان نے ایف سی پی ایس، ایم ڈی اور ایم آر سی پی کے امتحانات دینے والے طلباء ڈاکٹرز کی کلینیکل سکلز کو بڑھانے کیلئے سیر حاصل معلوماتی لیکچرز دئیے۔ یہ چار روزہ کورس 2 نومبر تک شیخ زاید ہسپتال میں جاری رہے۔

تبصرے