Urdu News and Media Website

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد(نیوزنامہ)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کر دی۔اس تجویز کی سمری وزارت پیٹرولیم کو کو بھیج دی گئی۔پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔ سمری کے مطابق  پیٹرول 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 19 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تبصرے