اسٹرنگز اور کوک سٹوڈیو کی راہیں جدا جدا
معروف میوزک پروڈیوسرروحیل حیات کے بعد میوزیکل بینڈ اسٹرنگز نے بھی کوک سٹوڈیو سے راہیں جدا کرلیں۔روحیل حیات نے کوک اسٹوڈیو پاکستان کے ابتدائی 6 سیزن پروڈیوس کیے تھے جس کے بعد ساتویں سیزن سے یہ ذمہ داری اسٹرنگز کو ملی۔جس سے اب اسٹرنگز نے الگ ہونے کا اعلان کردیا۔اسٹرنگز نے یہ اعلان اپنے فیس بک پیج کے ذریعے کیا اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ چار سیزن ہمارے لیے ایک بہت زبردست سفر تھا اور ہم مشکور ہیں کہ ہمیں سیکھنے کا اور اپنا کام اپنے مداحوں سے شیئر کرنے کا موقع ملا اب اسٹرنگز کا پروڈیوس کیا گیا آخری سیزن ہو گا۔ 2018 میں اسٹرنگز کے 30 سال مکمل ہوجائیں گے اور وہ اس موقع پر موسیقی کے میدان میں اپنے سفر کا ایک نیا باب شروع کریں گے۔