Urdu News and Media Website

ڈسکہ کی اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹور فرنچائز میں چوری کر نے والے دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)یوٹیلیٹی سٹور فرنچائز میں چوری کر نے والے دو ملزمان گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق پل نہر چیمہ بھروکی روڈ پر کاشف نامی شخص نے یوٹیلٹی سٹور کی فرنچائز بنا رکھی تھی کہ گذشتہ روز وہ فرنچائز بند کر کے گھر چلا گیا تو اس کی عدم موجودگی میں دو نامعلوم نقاب پوش چور عقب کا دروازہ توڑ کر فرنچائز میں داخل ہو ئے فرنچائز سے ڈیڑھ لاکھ رو پے نقدی ،ایل سی ڈی،40ہزار روپے مالیت کے سگریٹ و دیگر سامان چرا کر لے گئے اورسیکورٹی کیمروں کا ریسیور توڑ گئے پتہ جوئی کر نے پر معلوم ہوا کہ چوری کی واردات ملزمان عدنان ،ناصر نے کی ہے سٹی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مدعی کاشف کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔

گھریلو حالات اور لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی کی کوشش
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)گھریلو حالات اور لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی کی کوشش مقدمہ درج تفصیل کے مطابق موضع کمال پور کے رہائشی طہمان الزمان نے گھریلو حالات اور لڑائی جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں حالت خراب ہو نے پر اسے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ موترہ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام خودکشی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا لے گئے تفصیل کے مطابق لاری اڈا کا رہائشی صغیر علی بٹ اپنی موٹر سائیکل نمبریSTK/2056گھر کے باہر کھڑی کر کے گھر چلا گیا تھوڑی دیر کے بعد باہر آکر دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈائون
ڈسکہ(پرویز عالم بٹ)ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈائوں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی کی خصوصی ٹیم نے دوران چیکنگ کباڑ خانوں میںگندگی کے ڈھیر ہو نے اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بننے پر گلشن کالونی میں واقع دو کارخانوں کے مالکان ہاشم اور اختر علی کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے