Urdu News and Media Website

2018 میں3 سورج ، 2چاند گرہن ہونگے

کراچی(نیوز نامہ)سال2018 میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں 3 سورج گرہن اور 2چاند گرہن ہوں گے2018 میں دنیا میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں ماہرین علم نجوم کے مطابق پہلا سورج گرہن 15 فروری ،دوسرا 13 جولائی اورتیسرا 11 اگست کو لگے گا جبکہ پہلا چاند گرہن31 جنوری اوردوسرا 27 جولائی کو ہوگا یہ تمام گرہن پاکستان سمیت دنیا کے ممالک امریکہ ،کینیڈا ، بھارت ،بنگلہ دیش،برازیل ،ارجنٹائن ،یورپ میں واضح طور پر دیکھے جاسکیں گے ۔ سال کا پہلا سورج گرہن پاکستان ،بھارت ،دبنگلہ دیش سمیت ایشیائی ممالک میں رات ہونے کی وجہ سے نہیں دیکھائی دے سکے گا۔

تبصرے