Urdu News and Media Website

2017 ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،قومی ٹیم کی کامیابی کاتناسب66.66فیصد رہا

لاہور(نیوزنامہ)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سال2017ء میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتررہی۔2017ء میں پاکستان نے6ٹیموں کے خلاف18ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے12میچ جیتے اور6میچ ہارے 2017ء میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف5ون ڈے میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتااور4میچ ہارے آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب20فیصدرہا۔انگلینڈکے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاانگلینڈکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدرہا۔بھارت کے خلاف2میچ کھیلے ایک میچ جیتااورایک میچ ہارابھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب50فیصدہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ایک میچ کھیلااورجیتاجنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف6میچ کھیلے اورتمام میچ جیتے سری لنکاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف3میچ کھیلے2میچ جیتے اورایک میچ ہاراویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔

تبصرے