Urdu News and Media Website

نواحی علاقے میں بیٹے کی شادی پر محفل رقص کرانے والے پر مقدمہ رشتے دار اور طوائفیں گرفتار

لاہور کے  نواحی گاﺅں چڑے وان میں بیٹے کی شادی پر طوائفوں کا مجرا کرانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا آصف گجرکے والد سونا گجر سمیت دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سونا گجر نے اپنے صاحبزادے کی شادی کیلئے ڈھول شرنا سمیت محفل سجا رکھی تھی لیکن اس وقت سب کو خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی سونا گجر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ان کے رشتہ داروں اور ناچنے والی تین لڑکیوں کو گرفتار کرکے تھانے لے جایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  پولیس نے ملزمان کے خلاف زناکاری اور فنکشن کا اہتمام کرنے پر زیر دفعہ 371A/371Bکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

تبصرے