Urdu News and Media Website

نواب شاہ :ٹریفک حادثہ،3نوجوان جاں بحق

نواب شاہ (نیوز نامہ ) مہران ہائی وے پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں تصادم میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔نوابشاہ کے قریب مہران ہائی وے پر گوٹھ پیر بخش زرداری کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سامنے سے آتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خالد چانڈیو موقع پر جاں بحق جبکہ فیصل رند اور عرفان رند شدید زخمی ہوگئے جنہیں پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال نواب شاہ منتقل کیا گیا۔ جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 18سے 20 سال اور تعلق دوڑ کے قریب گوٹھ سوالی خاندان رند سے بتایا جاتا ہے تاہم پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں ۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی تحویل میں لے کر ڈرئیور کو گرفتار کر لیا۔

تبصرے