Urdu News and Media Website

صومالیہ:سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

موغادیشو(نیوز نامہ) صومالیہ کے شہر موغادیشو میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں مرنے والوں کی زیادہ تعداد کاشتکار خواتین کی تھی۔ دوسری طرف گذشتہ ہفتے ہونے والے موغادیشو میں ٹرک بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 358 ہوگئی ہے اور 56 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ٹرک بم دھماکا صومالیہ کی تاریخ کا ہولناک ترین واقعہ ہے۔ صومالی حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

تبصرے