مصباح الحق کو سپرٹ آف دی کرکٹ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ زسے نواز دیا گیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو امتیاز احمد اسپرٹ آف دی کرکٹ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے منعقد ہونے والی ایوارڈز تقریب میں ورلڈ الیون میں شامل انٹرنینشل کرکٹرز، آئی سی سی کے نمائندے، پی سی بی آفیشلز اور قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر سابق کپتان مصباح الحق کو امتیاز احمد اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ساتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا جب کہ یونس خان اور شاہد آفریدی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔رمیز راجا نے مصباح الحق کو ایوارڈ دیا,جبکہ مصباح الحق کے لیے کھلاڑیوں نے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔مصباح الحق نے پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاوالدین کے سکھائے ہوئے راستوں پر چلا۔ اس موقع پر پی سی بی چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ مصبا ح الحق پاکستان کا کامیاب ترین کپتان ہے۔ بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے مصباح الحق کو ایک کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔