Urdu News and Media Website

فیس بک کا نیا "فیچر سٹیٹس” جلد ہی دستیاب ہوگا

نیویارک (نیوز نامہ) فیس بک نے  ایک نئے’’ فیچر ’سیٹس‘‘ کی آزمائش شروع کر دی،فیس بک کا نیا فیچر اس وقت جانچ کے عمل سے گزر رہا ہے جس کے مکمل ہونے کے بعد ہی اسے پوری دنیا میں تمام صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔ امریکی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کے اس  نئے فیچر کی مدد سے صارفین اپنی پوسٹ، ویڈیوز، سٹیٹس کی ایک خاص تھیم سیٹ کر سکیں گے اور ایک علیحدہ اور نئی کلیکشن اپنی پروفائل میں بنا سکیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لئے صارف کو اپنی پروفائل میں موجود سیٹس آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔سیٹس میں اپنی کلیکشن کی تصاویر یا ویڈیوز اپلوڈ کرنی ہوں گی پھر تھیم کا نام منتخب کرنا ہوگا۔

تبصرے