Urdu News and Media Website

بھارت ایشیا ہاکی کپ کا چیمپین،پاکستان کی تیسری پوزیشن

ڈھاکا(نیوز نامہ) بھارت نے ملائیشیا کو 1 کے مقابلے 2 گول سے شکست دے کر ایشیا ہاکی کپ جیت لیا۔ فائنل میں بھارت نے ملائیشیا کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دیتے ہوئے چیمپین بنےکا اعزاز حاصل کرلیا۔دوسری جانب پاکستان نے جنوبی کوریا کو 6-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، اس میچ میں پاکستان کی جانب سے اعجاز احمد نے شاندار ہیٹرک کی۔ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو فیصلہ کن میچ میں ہرا کر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل سے باہر کیا تھا۔

تبصرے