Urdu News and Media Website

افغانستان میں پھر دہشت گردی،15 کیڈٹس جاں بحق

کابل (نیوز نامہ)افغانستان کے دارلحکومت کابل میں موجود ملٹری اکیڈمی کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنایا گیا۔ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پر دھماکے سے 15کیڈٹس جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق  کیڈٹس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بس میں جا رہے تھے۔ خود کش حملہ آور نے پیدل چلتے ہوئے گیٹ کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے نتیجے  میں 15افغان آرمی کے کیڈٹس جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گیئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے