Urdu News and Media Website

عمران خان نے انصاف کے لیے عالمی سطح پر آواز بلندکردی

اسلام آباد(نیوز نامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلندکردیواشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا جس میں کہا گیا کہ گوانتا ناموبے کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اورٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔عمران خان نے مضمون میں لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے ٗہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تبصرے