شوبز کی دنیا سے مکمل کنارہ کشی کر لی ہے:معروف اداکارہ
پاکستانی معروف اداکارہ نور کا کہنا ہے کہ شوبز کی دنیا سے مکمل علیحدگی اختیار کر لی ہے۔اب کسی ڈرامے یا فلم میں اداکاری نہیں کروں گی،ہر انسان کو اللہ سے ہدایت مانگنی چاہیے میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اللہ نے ہدایت دی اور اب باقی زندگی اللہ کی راہ میں گزارنا چاہتی ہوں۔زندگی کی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔دوسری اداکاراوں کے لیے دعا کر سکتی ہوں۔