واشنگٹن(نیوز نامہ)امریکہ نے شمالی کوریا کو خبر دار کرنے کے لیے اس کے پانیوں اپنے طیارہ بردار جہازوں کا گشت شروع کر دیا۔ امریکہ کے جوہری ایندھن سے چلنے والے ایک لاکھ ٹن وزنی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس رونالڈ ریگن نے جزیرہ نما کوریا کی مشرقی سمت میں گشت کیا ہے جس کا مقصد شمالی کوریا کو خبردار کرنا تھا۔شمالی کوریا نے اس گشت پر ردعمل ظاہر کرتے ہو کہا کہ امریکی بحری بیڑے کے جزیرہ نما کوریا میں گشت کو ’’جنگ کی ریہرسل‘‘ ہے۔