اسلام آباد(نیوز نامہ) مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی احتساب عدالت میں پیشی پر طارق فاطمی کو اہلیہ سمیت احتساب میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ صرف 50 لوگوں کو احاطہ عدالت میں داخل ہو نے کی اجازت دی گئی، ان 50 افراد کی بھی باقاعدہ فہرست تیار کی گئی اور گیٹ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کو یہ فہرست فراہم کی گئی۔فہرست میں موجود لوگوں کے علاوہ کسی کو بھی احاطہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔سکیورٹی اہلکاروں نے طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ کوبھی جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے سے روک دیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے احتساب عدالت کے گیٹ پر طارق فاطمی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ساتھ ایم این ایز زیب جعفر ، شکیلہ لقمان اور فرحانہ قمر کو بھی فہرست میں نام نہ ہونے پر روک دیا۔
Prev Post
تبصرے