Urdu News and Media Website

ذیابطیس کے مریضوں کے لیے اچھی خبر

ذیابیطس کے مریضوں سے متعلق ایک مطالعے میں اس مرض کوقابو میں رکھنے کا نسخہ مل گیا ہے،کئی دفعہ  ذیابیطس کے مریض کو اپنے جسم کے لیے مناسب غذائی نظام کو جاننے میں کئی ماہ لگا دیتے ہیں جس کی وجہ سے صحت پر بھیانک اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق انسانی جسم کو پروٹین کی ایک خاص مقدار کی ضرورت ہوتی ہے اور انڈے میں پروٹین کی وہ مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے میں اچھی چکنائی بھی موجود ہوتی ہے جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد گار ہوتی ہے،اس نسخہ میں بتایا گیا ہےکہ شام کے وقت ایک انڈہ ابال کر اس کا چھلکا اتار دیں، اس کے بعد انڈے کو ایک برتن میں رکھ کر اس میں سیب کا اتنا سرکہ ڈالیں کہ انڈہ اس میں مکمل ڈوب جائے۔رات بھر انڈے کو سرکے میں ڈوبا رہنے دیں اور پھر صبح وقت اسے سرکے سے نکال کر کھائیں اور ساتھ نیم گرم پانی بھی پیئیں۔اس عمل کو خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں لانے تک روزانہ اسی طریقہ کار پر دہراتے رہیں۔چونکہ ابلے ہوئے انڈے میں وہ تمام ضروری وٹامنز بھی شامل ہوتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت اور ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں معاون ہوتے ہے۔ اس لیے انڈا کھانے سے ذیابیطس کے مریض میں بھوک کا احساس نہیں رہتا۔جب کہ جدید تحقیقی مطالعے کے مطابق سیب کا سِرکہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے۔

تبصرے