دنیا کا نایاب ہیرا نمائش کے لیے پیش
دنیا کے سب سے بڑے اور قیمتی ‘ڈی کلر’ ہیرے کو دبئی میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔اس ہیرے کی خوبصورتی،چمک اور دلکش ڈیزائن نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھ دیا۔افریقی ملک انگولا سے دریافت ہونے والے اس ہیرے کو خوبصورتی سے تراشنے کے بعد نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔یہ قیمتی ہیرا ‘جنیوا’ میں کرسٹی آکشن ہاؤس کے زیر اہتمام اگلے ماہ 14 نومبر کو نیلام کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق اس ہیرے کا وزن163.41 کیرٹ ہے جبکہ اس کی قیمت کا اندازہ 30 ملین ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔