Urdu News and Media Website

سکیورٹی فورسز پھر دہشت گردوں کے نشانے پر،5 اہلکاروں سمیت 7 شہید

کوئٹہ(نیوز نامہ) سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کا پھر چھپ کے وار۔ کوئٹہ میں ایلیٹ فورس کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے نیو سریاب میں قومی شاہراہ پر ایلیٹ فورس کا ٹرک 29 اہلکاروں کو لے کرسڑک پر رواں دواں تھا کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا،دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو کر رہ گیا،دھماکے کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار اور 2 راہگیر شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے وقت قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر طبی امداد کے لیے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ٍٍ

تبصرے