بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا
ممبئی (نیوز نامہ)بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچز کی سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی ہے، جہاں وہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔ دوسرا ون ڈے 25 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ یکم نومبر، دوسرا 4 نومبر اور تیسرا 7 نومبر کو کھیلا جائے گا۔