Urdu News and Media Website

بگ باس کی ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال

ممبئی ( نیوز نامہ)  بھارت کے ریئلٹی شو ’’بگ باس‘‘ کو سب سے زیادہ متنازعہ ریئلٹی شومانا جاتا ہے اور صرف ریٹنگ کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں لیکن یہ سب جاننے کے باوجود کوئی اس حوالے سےمنہ نہیں کھولتا۔مگراداکار ارشد وارثی نے آخرکار ’بگ باس 11‘‘ کے حوالے سے لب کشائی کردی۔بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار ارشدوارثی نے کہا ہے کہ ’’بگ باس‘‘ کی انتظامیہ شو کی ریٹنگ کے لیے غلط طریقے استعمال کررہی ہے اور سستی شہرت کے لیے ایسے لوگوں کو پروگرام میں لیا جارہا ہے جن کو بے وقوف کہنا زیادہ بہتر ہو گا۔ 2006 میں ’’بگ باس‘‘ کے پہلے شو کی میزبانی کرنے والے اداکار ارشد وارثی نے’’ بگ باس‘‘ کی انتظامیہ کو بزنس مین قرار دے دیا اور کہا کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے صرف پیسہ کما رہے ہیں اور سستی شہرت کے لیے بے وقوف لوگوں کو پروگرام میں لا رہے ہیں جس کی وجہ سے شو پستی کی جانب جارہا ہے۔

تبصرے