Urdu News and Media Website

مالٹا:پاناما پیپرز کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کرنے والی صحافی کاربم دھماکے میں ہلاک

پاناما پیپرز کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کرنے والی مالٹا کی مشہور صحافی اور بلاگر ڈیفنی کیروانا گیلیزیا ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہو گئیں۔53 سالہ ڈیفنی کیروانا گیلیزیا بیدنجا میں اپنے گھر کے نزدیک ہی تھیں جب ان کی گاڑی زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ ان کی کار کے کئی ٹکڑے ہو گئے اور وہ قریبی کھیتوں میں بکھر گئے۔ڈیفنی کیرونا گیلیزیا کے بلاگ اتنے مقبول تھے کہ ان کے قارئین کی تعداد ملک کے تمام اخبارات کے مجموعی قارئین سے بھی زیادہ تھی۔ حال ہی میں مشہور سیاسی جریدے پولیٹکو نے ڈیفنی گیلیزیا کو ‘ون ویمن وکی لیکس’ قرار دیا تھا۔ڈیفنی گیلیزیا کے بلاگز ملک کی اسٹیبلشمنٹ اور انڈر ورلڈ کے ممبران کے لیے پریشان کن تھے اور حال ہی میں انھوں نے وزیر اعظم اور ان کے دو قریبی ساتھیوں کی مبینہ کرپشن کی نشاندھی کی تھی جنھوں نے اپنی دولت آف شور کمپنیوں میں چھپا رکھی تھی.۔ڈیفنی گیلیزیا کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ ان کی والدہ کو قتل کروانے والے وہ لوگ ہیں جن کی کرپشن کو انہوں نے بےنقاب کیا تھا۔

تبصرے