دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ تیارکر لی گئی
لیما(نیوز نامہ)پیرو کے دارالحکومت لیمامیں درجنوں ماہر شیفس نے دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار تیارکرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس چاکلیٹ کی تیاری میں دو ٹن کوکو پائوڈر،7سو کلوچینی،ایک ہزارپانچ سو لیٹردودھ،سینکڑوں کلو بادام اور چاکلیٹ بٹر سمیت دیگر اجزاء استعمال میں لائے گئے۔