Urdu News and Media Website

یہ داڑھی پگڑی والا مولانا منظور احمد چنیوٹی کا فرزند ہے

تحریر:امجد عثمانی۔۔۔

ضیا شاہد

میں نے ایک کالم میں مولانا منظور چنیوٹی کی ختم نبوت کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے لکھا تھا کہ امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاریؒ کے انتقال کے بعد سرظفراللہ نے تقریر کرتے ہوئے کہاتھا :کہاں ہے عطاءاللہ شاہ بخاری ؟؟؟؟شورش کاشمیریؒ نے "ہفت روزہ چٹان” کے صفحہ اول پر شاہ جیؒ کے صاحبزادے مولانا سید ابو ذر بخاریؒ کی تصویر شائع کی اور جواب دیتے ہو ئے نیچے لکھا:ظفراللہ خان پوچھتا ہے:عطاءاللہ شاہ کہاں ہے….؟یہ ہیں سید عطاءاللہ شاہ بخاری…!!!
میں لکھا تھا ہو سکتا ہے آج بھی "ممنوع گروہ”اپنی جبلت سے مجبورحقارت انگیز لہجے میں یہ سوال کرتا ہو کہاں ہے مولوی منظور چنیوٹی……؟؟؟میں شورش ہوں نہ میرے پاس کوئی چٹان ایسا اخبار…. عام سا صحافی ہوں اور میرے پاس ٹوٹے پھوٹے الفاظ پر مشتمل یہ مختصر سا کالم ہی ہے ….منبر سے ایوان تک جناب الیاس چنیوٹی کی للکار دیکھ کر فخر سے لکھ سکتا ہوں کہ "یہ ہیں مولانا منظور احمد چنیوٹی”….!!!مولانا الیاس چنیوٹی کا شکریہ انہوں نے میرے لکھے الفاظ کی لاج رکھ لی……اب جبکہ "مکروہ سیاسی بازار "میں ہارس ٹریڈنگ اپنے عروج پر ہے……انہوں نے 10کروڑ کی پیشکش ٹھکراکر ایک مرتبہ پھر اپنے والد گرامی جناب مولانا منظور چنیوٹی کی روح کو شادمان کر دیا……..یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ انہوں نے یہ آفر ٹھکرائی…..کچھ مہینے پہلے میرے گھر بیٹھے مولانا نے انکشاف کیا کہ جب ن لیگ کے تین چار ارکان اسمبلی بنی گالہ جاکر "بے ضمیر” ہوئے تو مجھے بھی ترقیاقی فنڈز سمیت پانچ ارب پیکیج کی پیشکش ہوئی جسے میں نے جوتے کی نوک پر رکھا اور اپنی سیاسی وابستگی پر حرف نہ آنے دیا کہ یہی میرے والد گرامی کی تربیت ہے………آج پھر جناب شہباز گل نے مولانا الیاس چنیوٹی سے استفسار کیا ہے تم کون ہو؟ان کی خدمت میں عرض ہے کہ یہ داڑھی پگڑی والا مولانا منظور چنیوٹی کا فرزند ہے………!!!!

تبصرے