Urdu News and Media Website

یمنی بحریہ نے ایرانی بحری جہاز پکڑ لیا

صنعاء (نیوز نامہ)یمن کے وزیراعظم احمد بن دغر نے ایرانی بحری جہاز قبضے میں لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ماہی گیروں کی نشاندہی اور معاونت سے یمنی بحریہ نے مشرقی ساحلی علاقے حدیبو کے قریب ’ارخبیل سقطری‘ سے ایران کا ایک بحری جہاز قبضے میں لے لیا ہے۔ پکڑے گئے جہاز پر 19 افراد سوار تھے۔پکڑے گئے ایرانی جہاز پر موجود سامان اور اسے بھجوانے کے ذرائع کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، یمن کے ساحل سے ایرانی جہاز کے پکڑے جانے کا دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یمنی حکومت پہلے بھی بار بار ایران پر باغیوں کو ہوائی اور بحری جہازوں کے ذریعے اسلحہ فراہم کرنے کا الزام عائد کر چکی ہے۔

تبصرے