Urdu News and Media Website

ہیومن رائٹ سیل کے وفد کی زینب کے لواحقین سے ملاقات،مفت قانونی امداد کا اعلان

لاہور ( نیوز نامہ)پاکستان جسٹس اینڈ ڈیمو کرٹیک پارٹی کے ہیومن رائٹ سیل کے وفد نے سابق چیف جسٹس ا فتخار محمد چوہدری اور فوکل پرسن شیخ احسن الدین کی خصو صی ہدایت پر زنیب کے گھر لواحقین سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کی ، اور اہلخانہ کو افتخار چوہدری کی طرف سے مفت قانونی امداد دینے کا پغام بھی پہچایا گیا سابقہ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ملزمان کو عبرت ناک سزا دے جانی چاہیے یہ واقع حکومت کی نا کامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر لواحقین چاہیں تو ہم ان کو مفت لیگل ٹیم دینے کے لے تیار ہیں۔ وفد سابق کوآڑڈنیٹر پاکستان بار کو نسل محمد مدثر چوہدری صدر ہومین رایٹ سیل ، سیکرٹری جنرل نیوہوپ ویلفیر آرگنائزیشن انٹر نیشنل کی سربراہی میں قصور میں پہنچا۔ وفد میں وکلاء ،صحافی اور نیوہوپ ویلفیر آگنایزیشن انٹر نیشنل کے دیگر عہدیدران بھی شامل تھے ۔ دفد میں غلام مجتبیٰ چوہدری ، رانا نعمان ، رحمان نا صر رانا، عیتق چوہدری، شاہد نعیم ، مرزا حسیب اما مہ ایڈووکیٹس، حا فظ عادل، حسن شبیر، وقاص ظہیر و دیگر شامل تھے۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے زینب کی مفت قانو نی امداد کا اعلان کیا ابتدائی طور پر ان کی لیگل ٹیم میں محمد مدثر چوہدری ، غلام مجتبے چوہدری ، رانا نعمان ، رحمان نا صر رانا، عیتق چوہدری، شاہد نعیم ، مرزا حسیب اما مہ ، عمران جاوید، عمیر چوہدری و دیگر شامل ہیں

تبصرے