Urdu News and Media Website

ہیروئن دوبئی سمگل کرنے کی کوشش ۔مسافر ائرپورٹ پر پکڑا گیا

سیالکوٹ (نیوز نامہ )سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے ایک کلو 800گرام ہیروئن برآمد۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے ضلع نارووال کا رہائشی آصف بٹ جو کہ نجی ائیر لائن کی فلائٹ نمبر FZ338سے دبئی جارہا تھا کہ دوران چیکنگ اینٹی ناز کوٹکس نے سامان میں چھپی ہوئی کروڑوں روپے مالیت کی ایک کلو 800گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ اورملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلو م مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے