Urdu News and Media Website

ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا:نوازشریف

انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے

اسلام آباد(نیوزنامہ ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی، اس کے باوجود ہر سازش کا مقابلہ کروں گا ،انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے،عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں، منصف خود نہیں،مارشل لا کو ججز نے ویلکم کیا اور مرضی سے آئین میں ترمیم کی گئی، عمران خان کا 5 سال سے اور میرا 1962 سے حساب لیا گیا۔ سابق وزیر اعظم نے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1999 نہیں 2018 ہے، پہلے مارشل لا لگتا تھا کسی کو پتا نہیں چلتا تھا تاہم آج ایسا نہیں، دیکھنا ہے 1971 میں کیا ہوا جو ملک کے 2 حصے ہوگئے، آج بھی اس طرح کے کھیل کھیلے جا رہے ہیں، مارشل لا کو ججز نے ویلکم کیا اور مرضی سے آئین میں ترمیم کی گئی۔ مجھ پر ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی، کالج کی زندگی سے حساب لیا گیا، جب کچھ نہیں نکلا تو پاناما کے بجائے اقاما کو بنیاد بنا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 5 سال سے اور میرا 1962 سے حساب لیا گیا، عمران خان نے تسلیم بھی کیا کہ ان کی آف شور کمپنی ہے لیکن عمران خان کو بولا گیا، نہیں نہیں یہ تمہاری نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی کے فضل سے ڈرنے والا نہیں جب تک اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہے کوئی آپ کا کچھہ نہیں کر سکتا قلعے میں محصور کیا گیا عدالتوں کی طرف سے 35 35 سال کی سزا دی گئی ۔ جج نے سسلین مافیا جیسے الفاظ استعمال کیے۔عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن عدالتوں کو بھی اور ججز کو دوسرے اداروں کا احترام کرنا چاہیے مجھے سپریم کورٹ سے کوئی اختلاف نہیں لیکن کچھ ججز سے ہے جو انہوں نے فیصلہ میرٹ پر نہیں کیا اس سے بھی اختلاف ہے ۔اس سے پہلےاسلام آباد پنجاب ہا ئو س میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے تاہم میں ہر سازش کا مقابلہ کروں گا، انصاف کا معیار سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، عدالتوں کے فیصلے بولتے ہیں، منصف خود نہیں۔

تبصرے